Header Ads Widget

سابق وزیراعظم عمران خان کی معافی قبول اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا

نیوز ڈیسک 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا معافی نامہ قبول کر لیا اور توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عمران خان کے  رویے   سےمطمئن ہیں اور ان کی معافی کو قبول کیا جاتا ہے 

سابق وزیراعظم عمران خان کی معافی قبول اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا
عمران خان فائل فوٹو 



ادھر لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب  صدر مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کا حکم دیا ہے
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ احتساب عدالت نے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا تھا 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی تو نہیں مانگی
مقدمے کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے  عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے جو بیان حلفی  عدالت میں جمع کروایا ہے اس میں انہوں نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی
توہین عدالت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے  موجود ہیں 

اس موقع پر انہوں نے پچھلے دور کے مسلم لیگ نواز کے رہنما و طلال چوہدری اور دانیال عزیز کے مقدمات کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلوں پر عمل در آمد کی پابند  ہے 

اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ان فیصلوں کو مانتے ہیں
تو کیا آپ کے رویے سے لگ رہا ہے کہ معافی مانگ لی ہے
عامر رحمان نے کہا کہ وہ اس موقع پر مزید کچھ اہم دستاویزات دینا چاہتے ہیں عدالت نے اس موقع پر کہا کہ آپ دستاویزات جمع کروا دیں 

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا ذکر ہم اپنے تفصیلی فیصلے میں کریں گے
اگر عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں بتا رہا ہوں کے میں انکی پلاننگ  کے حساب سے اپنی تیاری مکمل کر رہا ہوں
پھر اچانک کال دوں گا

Post a Comment

0 Comments